ماہ عسل
معنی
١ - وہ زمانہ جو دولہا دولہن کسی نئی جگہ جا کر تفریح میں بسر کرتے ہیں، ماہِ عروسی، ہنی مون، شادی کے بعد ابتدائی ایام۔ "ازدواجی زندگی، ماہ عسل کے پہلے ہفتے سے لے کر آج تک پروفیسر نے کبھی نہ دیکھی تھی۔" ( ١٩٨٦ء، انصاف، ٢٤٣ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ماہ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'عسل' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٥ء کو "معاشرت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں